اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم حیدر العبادي نے سنیچر کی رات بغداد میں آسٹریلیا کے وزیر خارجہ جولی بشپ سے ملاقات میں کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ دہشت گردی سے مقابلے کے لئے عراق کی حمایت کرے۔ عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق، موجودہ وقت میں دہشت گردوں سے جدوجہد میں مصروف ہے اور اسے اس سلسلے میں فوجی تربیت، ہتھیاروں اور تجربات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے دہشت گرد گروپ داعش سے مقابلے میں عراقی سیکورٹی فورسز کی کامیابیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تكفيري اور دہشت گرد گروپ، بین الاقوامی امن اور سلامتی کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔
اس ملاقات میں آسٹریلیا کے وزیر خارجہ نے اس ملک کے وزیر داخلہ اور وزیر دفاع کے انتخاب پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ داعش سے جدوجہد میں آسٹریلیا، حکومت بغداد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر خارجہ نے اسی طرح اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات میں کہا کہ آسٹریلیا کا عراق میں اپنی بری فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ صرف دہشت گردی سے جدوجہد کے لئے فوجیوں کی تربیت کے لیے اپنے ماہرین بھیجے گا۔
.......
/169